تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے استعفوں کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ اس پر عدالت نہیں جائیں گے۔ارکان نے استعفیٰ عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے دیے ہیں ۔منزل اب قریب ہے۔
تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئ ارادہ نہیں رکھتی،تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے،اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا https://t.co/7yJAfrVRTX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اس 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا۔سندھ ،بلوچستان اور مرکز میں بھی الیکشن دور نہیں ۔